ڈیجیٹل ایکسرے 305

میڈیکل بورڈ کی شہباز شریف کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کی سفارش

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کی سفارش اورکمر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر کا معائنہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی طبی معائنے کی رپورٹ جیل حکام کو دے دی ، شہباز شریف کا طبی معائنہ پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد رانا کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم نے کیا۔

میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کی سفارش کردی جبکہ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی کمر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے کی تجویز بھی دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں