اسلام آ باد (رپورٹنگ آ ن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان فیک نیوز کو اپنا حق قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ چند میڈیا مالکان فیک نیوز کو اپنا حق قرار دے رہے ہیں اور اپنے ملازمین کو کہ رہے ہیں تنخواہ کے ساتھ بونس بھی لیں اور سڑک پر نظر آئیں۔
انھوں نے لکھا ہے کہ عام میڈیا ورکر کو تحفظ اور فیک نیوز کے خلاف بھاری جرمانہ یہ قانون صحافت کے کیسے خلاف ہے؟، جھوٹی خبر کیسے بنیادی حق ہو سکتا ہے؟۔