بیرسٹر گوہر 9

میڈیا سے معلوم ہوا بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجکشن کیلئے پمز منتقل کیا گیا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ میڈیا سے معلوم ہوا کہ بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے فوری اور مکمل نفاذ کا مطالبہ دہراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ بانی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، عدالتی حکم کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میڈیکل بورڈ میں دیگر کے ساتھ بانی کے ذاتی معالج اور خاندان کا ایک رکن بھی شامل ہو، افسوس کہ اس حکم پر تقریباً 3مہینے سے عمل درآمد نہیں ہوا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ بانی کو طبی معائنے، ضروری ٹیسٹوں اور مناسب علاج کے لیے فوری شفا ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر بلا تاخیر اس کی روح اور الفاظ کے مطابق عمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں