میٹرو اورنج لائن ٹرین 174

میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ پہلی گاڑی ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی، ٹرین کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک سہولت میسر ہوگی۔

اورنج ٹرین منصوبے میں 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹان تک ٹرین چلے گی جس کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 24 ایلی ویٹیڈ، 2 انڈر گرانڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں