عثمان طارق 21

میرے منفرد بولنگ انداز کی بنیاد گلی محلوں میں کھیلی جانے والی ٹینس بال کرکٹ ہے، قومی کرکٹرعثمان طارق

کینڈی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹر اور مایہ ناز سپن بولر عثمان طارق نے کہا ہے کہ ان کے منفرد بولنگ انداز کی بنیاد گلی محلوں میں کھیلی جانے والی ٹینس بال کرکٹ ہے، جہاں انہوں نے یہ غیر روایتی ایکشن اپنایا اور وقت کے ساتھ اسے نکھارا۔ ا?ئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی انوکھی بولنگ کے باعث توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی سپنر نے ابتدائی میچز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ثابت کیا کہ ان کا انداز مؤثر بھی ہے اور کارگر بھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی بولنگ ایکشن اس قدر زیر بحث ا?جائے گا۔ ان کے بقول وہ ٹورنامنٹ کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور قومی ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنا ان کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر ان کی بولنگ کو سست رفتار میں دیکھا جائے تو گیند کی ریلیز اور ٹائمنگ درست ہوتی ہے، فرق صرف رفتار میں محسوس ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کمنٹیٹرز اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی ان کے حوصلے بلند کر رہی ہے اور وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

سپر ایٹ مرحلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ پاکستانی سپنرز نے وکٹ اور حریف ٹیموں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے، اگر پچ سے مدد ملی تو وہ اپنی منصوبہ بندی کے مطابق بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر مقابلہ ایک نیا چیلنج ہوتا ہے اور ٹیم کی توجہ مکمل طور پر اگلے میچ پر مرکوز ہے۔اپنے مخصوص ہیڈ بینڈ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بولنگ کے دوران بال بالوں کی وجہ سے نظر میں خلل ڈالتی تھی، جس کے باعث انہوں نے ہیڈ بینڈ پہننا شروع کیا۔ شائقین کی جانب سے اس انداز کو پسند کیا جا رہا ہے اور وہ آئندہ بھی اسے برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں