ڈونلڈ ٹرمپ 50

میرے منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو واپسی کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، ٹرمپ

غزہ ( رپورٹنگ آن لائن)غزہ کی پٹی پرقبضہ کرنے اور اسے خریدنے کے بارے میں اپنے سابق بیانات کی وجہ سے بین الاقوامی مذمتوں کو سمیٹنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر آگ پر تیل ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تباہ شدہ پٹی کو کنٹرول کرنے کے اپنے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو واپسی کا حق حاصل نہیں ہوگاغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے وضاحت کی کہ وہ دوسرے لفظوں میں پٹی کے باہر ان فلسطینیوں کے لیے مستقل جگہ بنانے کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں