لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) خوبرو اداکارہ سدرہ نیازی نے کہا ہے کہ شوہر کو لاہور کے کھانے پسند ہیں اور وہ اس کا دفاع کرتے ہیں جبکہ مجھے کراچی کے کھانے پسند ہیں، وہ بالکل مختلف شخص ہیں جو ہمیشہ مخالف فریق کے ساتھ چلتے ہیں کیونکہ ان کی پسند مختلف ہوتی ہے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ایک مسٹری مین ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام ظاہر کیا جائے، شوہر نے مجھ سے یہ کہا کہ جب بھی ٹی وی شوز پر جائوں تو ان کے نام کا ذکر نہ کروں۔









