اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری اپنے ملک سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اسٹار آل راؤنڈر نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔ بوم بوم آفریدی ویڈیو میں پاکستان کا پرچم لہرا ئے ، اپنے گھر کو کشمیری جھنڈے سمیت جھنڈیوں سے سجا یا۔
شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں امن اور خوشحالی کے پیکر ملک کی نمائندگی کرتا ہوں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں احمد ندیم قاسمی کی مشہورِ زمانہ نظم کا شعر بھی لکھاکہ خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو،ویڈیو کے اختتام پر کرکٹر کے ساتھ موجود ان کی بیٹیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔









