شان شاہد 18

میری نئی فلم” سائیکو ”میں ادکارہ میرا سب کو حیران کردیں گی، شان شاہد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ فلم بلھا کی کامیابی پر بیحد خوش ہوں، میری نئی فلم سائیکو میں اداکارہ میرا سب کو حیران کردینگی، فلم انڈسٹری میں اب دشمنی بہت ہوگئی ہے، لوگ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔ بڑے لوگ جب میرے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتیں کرتے ہیں، تو افسوس ہوتا ہے، جیو کی فلم خدا کے لیے کے بعد بالی ووڈ سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنگ ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

500 سے زیادہ فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے والے اداکار شان شاہد نے بتایا کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی میری فلم بلھا تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے، ہم نے فلم بینوں کو بتایا کہ فلم کیا ہوتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ نعیمہ بٹ اور مونا لیزا نے عمدہ کام کیا، کراچی سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے، جلد کراچی کے دوستوں سے ملنے کراچی آرہا ہوں، کراچی کے سنیما مالکان سے بھی ملوں گا۔ایک سوال کے جواب میں منجھے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن اچھا میڈیم ہے، اس میں کام کرنے والے میرے لیے قابل احترام ہیں۔شان شاہد نے کہا کہ میں ہر میڈیم کی قدر کرتا ہوں، ٹیلی ویژن پر کام کرنا ٹیسٹ کرکٹ میچ کی طرح ہوتا ہے، جب کہ فلم میں ہمیں ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح کام کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں