میرکل 117

میرکل کا آخری دورہ پولینڈ،پولیش وزیراعظم سے ملاقات کریں گی

برلن ( ر پورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر انگیلا میرکل پولینڈ کے دارلحکومت وارسا پہنچ گئیں ، جہاں وارسا میں وہ پولش وزیر اعظم سے ملاقات میں متعدد علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس دوران مشرقی یورپ میں مہاجرین کا معاملہ اور کورونا وائرس کی عالمی وبا پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

بیلاروس سے متصل پولش علاقوں میں مہاجرین کی آمد یورپی یونین کے لیے وجہ نزع بنی ہوئی ہے۔ پولینڈ، لتھوانیا اور لٹویا کا کہنا تھا کہ منسک پر پابندیوں کے جواب میں بیلاروسی صدر لوکا شینکو دانستہ طور پر ان مہاجرین کو یورپی یونین میں بھیج رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں