محسن نقوی 42

میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ناکام نہیں ہوتے، چیئرمین پی سی بی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ناکام نہیں ہوتے۔

چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے تیاری کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیں اور خواتین کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دیکھا۔

انہوں نے تربیتی کیمپ میں پلیئرز سے ملاقات بھی کی، کھلاڑیوں سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ آپ بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گی، کوالیفائر میں فائٹنگ اسپرٹ کے ساتھ کھیلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں