ینگون (ر پورٹنگ آن لائن)میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں نے میٹا پلیٹ فارم المعروف فیس بک پر 150 ارب ڈالر کا مقدمہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی نے تشدد کو جنم دینے والی روہنگیا مخالف نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قانونی کمپنیوں ایڈلسن پی سی اور فیلڈز پی ایل ایل سی کی طرف سے کیلیفورنیا میں درج کی گئی شکایت میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس کی جانب سے پولیس کی جانب سے فراہم کردہ پابندیوں کی پیروی میں ناکامی کی وجہ سے روہنگیا برادری کے خلاف پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔
برطانوی وکلا نے فیس بک کے لندن آفس میں نوٹس کا ایک خط بھی جمع کرایا لیکن فیس بک نے قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے تبصرہ کرنے کے لیے برطانوی میڈیاکی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ادھرفیس بک نے کہا کہ وہ سیکشن 230 کے نام سے جانے والے امریکی انٹرنیٹ قانون کے تحت صارفین کی جانب سے پوسٹ کیے گئے مواد کا ذمے دار نہیں جہاں اس قانون میں کہا گیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم تیسرے فریق کے ذریعے پوسٹ کیے گئے مواد کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں۔