الیکشن کمیشن 251

میئر کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے 28 دسمبر کو اسلام آباد کی بلدیاتی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)اسلام آباد کی میئر کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات معاملے پر الیکشن کمیشن نے 28 دسمبر کو اسلام آباد کی بلدیاتی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر 11 دسمبر کو کاغذات نامزدگی وصول کریگا،کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14دسمبر تک جمع کرائے جائینگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 21 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں