عاطف اسلم

میئر لندن عاطف اسلم کے مداح نکلے،کنسرٹ انجوائے کرنے پہنچ گئے

لندن (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستانی نژاد لندن کے میئر صادق خان گلوکار عاطف اسلم کے مداح نکلے۔صادق خان لندن میں عاطف اسلم کا کنسرٹ انجوائے کرنے پہنچ گئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میئر لندن نے کہا کہ عاطف اسلم اچھے گلوکار ہی نہیں بہترین اداکار بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم پاکستان کا فخر ہے، میرا خاندان ہی نہیں پورا لندن ان کا مداح ہے۔