کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان ہیں اور اس بات کی وضاحت ضرروی ہے۔
انہوںنے کہا کہ حکومت نے اپریل کیلئے مہنگائی میں8فیصد اضافے کی پیشگوئی کی تھی مگر حکومت کی یہ ایک اور بڑی ناکامی ہے کہ مہنگائی11.1فیصد پرپہنچ گئی۔کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کی مہنگائی15.7فیصد کےساتھ بدترین رہی۔حکومت گزشتہ 3 سال میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔
قیمتوں پر قابو پانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،لیکن موجودہ حکومت پچھلے تین سالوں میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے،اس سے بھی برا حال حکومت کا قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا تخمینہ لگانے میں ناکامی ہے، حکومت نے اپریل کے لئے صرف 8 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا تھا، حکومت کہاں ناکام ہوئی ہے؟ اتنی کمزور منصوبندی کیوں کی گئی،قیمتوں پر قابو پانے میں ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟واضح طور پر یہ وزیراعظم ذمہ دار ہے، اسے وضاحت دینا ہوگی۔