عمران خان 177

مہنگائی کنٹرول کریں ،اگر نہیں کر سکتے توہمیں گبھرانے کی اجازت دیدیں،خاتون کا وزیر اعظم سے مطالبہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر خاتون نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا اور بصورت دیگر گھبرانے کی اجازت مانگ لی۔

اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست گفتگو کی ، اس موقع پر اسلام آباد سے عنبرین قیوم نامی خاتون نے ٹیلی فون پر وزیر اعظم سے کہا کہ میں ایک ہاﺅس وائف ہوں اور میرے شوہر پرائیویٹ ملازمت کرتے ہیں، میں مہنگائی کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں، مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور گزارہ مشکل ہو رہا ہے۔

بچوں کی سکول کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں اب تو ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہو گئی ہے اب تو رمضان المبارک بھی آرہا ہے لیکن بنیادی اشیاءکی قیمت بالکل کم نہیں ہو رہی ہے ،اپنا وعدہ پورا کریں اور مہنگائی کو کنٹرول کریں اگر یہ نہیں ہو سکتا تو پھر آپ جو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو گبھرانا نہیں تو پھر آپ ہمیں گبھرانے کی اجازت دے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں