پشاورہائیکورٹ 20

مہنگائی اور منافع خوروں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں نیشنل فوڈ سکیورٹی، سیکرٹری منسٹری آف فوڈ اور چیف سیکرٹری اور کمشنر پشاور کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی کے باعث بنیادی اشیائے خوردونوش خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے متعلقہ ذمہ داروں کو فوری اشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت کی جائے، غیر قانونی مہنگائی کرنا آئین کے آرٹیکل 3 کیخلاف ورزی ہے جبکہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث دن بہ دن مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ ذمہ داروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں، انتظامیہ آٹے، پھل ،سبزی اور دیگر اشیا کی قیمتیں کنٹرول کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں