مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 55.33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 16 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ مئی 2024 میں مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات 10.3 ارب روپے رہی تھیں۔
اس طر مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 5.7 ارب روپے یعنی 55 فیصد سے زیادہ کا نمایاں ا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔