سینیٹر شبلی فراز

مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے،بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ ایسے حالات میں دوسری جانب عوام کے مسترد کردہ سیاسی عناصر شعوری یا غیر شعوری طور پر ان بیرونی حملہ آوروں کا آلہ کار بن کر ملک کے اندر افراتفری اورانتشار پھیلا رہے ہیں۔ ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔