مچھ سانحہ

مچھ سانحہ کے ورثا اور ہمدردوں کے دھرنے جائز ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مچھ سانحہ کے شہدا کے ورثا اور ہمدردوں کی جانب سے دیے گئے دھرنے جائز ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مچھ سانحہ کے شہدا کے ورثا اور ہمدردوں کی جانب سے دیے گئے دھرنے جائز ہیں، ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے وزرا اور ترجمان رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے،

انتظامی نہ سہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیراعظم کو فورا کوئٹہ جانا چاہیے، وفاقی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہانا چھوڑے اور وزیر اعظم فوری طور پر کوئٹہ جائیں، کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے ہمدردی کے لیے بھی وزیراعظم نہیں آئے۔