فی لیٹر 19

مٹی کا تیل 17 روپے 33 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مٹی کا تیل 17 روپے 33 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ڈیزل فی لیٹر 135 روپے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت بھی 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 369 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی،یہ نئی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے نافذ رہیں گی، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے، گزشتہ رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں