موٹر وے زیادتی کیس

موٹر وے زیادتی کیس،متاثرہ خاتون نے ملزم عابد ملہی کو شناخت کرلیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) موٹر وے زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے ملزم عابد ملہی کو شناخت کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں عدالتی حکم کے تحت موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم کی شناختی پریڈ ہوئی، جس میں متاثرہ خاتون نے ملزم عابد ملہی کو شناخت کرلیا۔

پنجاب پولیس نے عابد ملہی کی گرفتاری 12 اکتوبر کو ظاہر کی تھی، عدالت نے ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے جیل بھجوایا تھا۔ واقعے میں ملوث دوسرے ملزم شفقت علی کی شناخت اس سے پہلے ہی ہوچکی ہے۔