امیر مقام 21

موٹر وے بندش سے بچے، خواتین اور مریض پھنس گئے، امیر مقام

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وہ سوات سے اسلام آباد آئے تو راستے میں بچے، خواتین اور مریضوں کو پھنسے دیکھا۔

ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ موٹرے بند کی گئی جس سے لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں، ریاست کو ایکشن لینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ عوام کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، لوگوں کی فلائٹس مس ہورہی ہیں، مریض ہسپتال نہیں جاسکتے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ آئی جی کے پی عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں