شوکت یوسفزئی 191

مولانا مدارس کے طلبہ کو استعمال نہ کریں وہ سےاست سے باہر ہوچکے ہیں، شوکت یوسفزئی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست سے باہر ہوچکے، وہ شوق سے احتجاج کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں غیرت ہے تو سندھ اسمبلی توڑ کر میدان میں آئیں، جن کے پاس ایک سیٹ نہیں وہ حکومت گرانے کا سوچ رہے ہیں، نواز شریف جب بھی واپس آئے گرفتار کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نواز شریف سے متعلق لائحہ تیار کر رہی ہے، مولانا سے گزارش ہے مدارس کے طلبہ کو استعمال نہ کریں، جوعمران خان کو جانتے ہیں وہ سمجھ لیں کہ احتساب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں