مولانا فضل الرحمن 201

مولانا فضل الرحمن کا ڈی آئی خان میں میئر کے انتخابات میں سرکاری وسائل اور انتظامی مشینری کے استعمال پر چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کے انتخابات کے دوران سرکاری وسائل اور انتظامی مشینری کے استعمال پر چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کی ایما پہ ڈپٹی کمشنر نے1ارب 88 کروڑ کی سکیموں کی منظوری دیکر پوری انتخابی عمل کو متنازعہ بنا دیا، بلدیاتی الیکشن میں سرکاری وسائل اور انتظامی مشینری کا کھلے عام استعمال پری پول رگنگ کے مترادف ہے،چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کے انتخابات کے دوران وفاقی اور صوبائی وزرا کی ایما پہ ڈپٹی کمشنر نے1ارب 88 کروڑ کی سکیموں کی منظوری دیکر پوری انتخابی عمل کو متنازعہ بنا دیا۔حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کر کے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہیں۔

یہاں ٹی ایم اے کے علاوہ تمام انتظامی محکموں کے افسران و اہلکار پارٹی ورکرز کی طرح حکمراں جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم میں چلا کے اپنے منصب کی توہین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پامالی میں مصروف ہیں۔ڈیرہ انتظامیہ کے اعلی افسران جس بے حجابی کے ساتھ انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے پہ تل گئے ہیں،اس سے عوام میں اشتعال بڑھ رہا۔الیکشن کمشن نے اگر بروقت اس لاقانونیت کا نوٹس نہ لیا توجمعیت اس معاملہ کو عوام میں لے جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں