پشاور(رپورٹنگ آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ، نیب نے مولانا کے مزید 5ساتھیوں کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے مزید پانچ ساتھیوں کو طلب کرلیا ہے۔ نیب انکوائری کے لیے کل بدھ کو پشاور دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ مولانا کے ساتھیوں میں عبدالرف، ابراراحمد، محمدجلال، دین محمد اور ابرارعلی شاہ شامل ہیں۔ ان افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے ہے۔