اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا،ایک بھی رکن اسمبلی نے سیکریٹریٹ کو استعفی نہیں بھیجا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی، ان کے مطابق استعفے صرف میڈیا پر ہی چل رہے ہیں ایک بھی رکن اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفی نہیں بھیجا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم بی بی جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہونا، تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے۔