صبا قمر 149

موقع ملا تو دوبارہ بالی ووڈ میں کام کروں گی، صبا قمر

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ اْنہیں موقع ملا تووہ دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی۔ صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے سرحد پار پڑوسی ملک میں کام کرنے کے امکانات کے بارے میں بات کی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اْنہیں بھارت میں سب کا شکریہ ادا کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن وہ بہت خوش اور مشکور ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ’اْنہیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ ودیا بالن، کنگنا رناوت، سری دیوی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم فیئر کی بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔

صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر کہا کہ’وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ اْنہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا’۔اْنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کی امید کر رہی ہیں، وہ ایک مثبت انسان ہیں اور انشاء اللہ وہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں