چھٹیاں 57

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے (آج )کھلیں گے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل ( پیر)19جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا ،اور شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے 12جنوری کو کھلنا تھے تاہم شدید سردی کی وجہ سے حکومت نے تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

تعلیمی ادارے نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ وزیر تعلیم سکندر حیات نے واضح کیاہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 19جنوری سے کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں