تعلیمی ادارے

موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاہور سمیت پنجاب کے 24اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاہور سمیت پنجاب کے 24اضلاع میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث سکولوں میں طلبہ کی حاضری انتہائی کم رہی۔محکمہ سکول اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے 36 اضلاع میں موسم سرما کی چھٹیاں دو مراحل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔پنجاب کے 24اضلاع میں لاہور، قصور،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاک پتن،شیخوپورہ،اوکاڑہ،وہاڑی،خانیوال،خوشاب،حافظ آباد،ملتان،لودھراں،بہاولپور،بہاولنگر،سرگودھا،منڈی بہائوالدین،ننکانہ صاحب اورجھنگ23 دسمبر2021 سے 6 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز سرکاری ونجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئی تاہم موسلار دھار بارش کی وجہ سے طلبہ کی حاضری انتہائی کم رہی۔پنجاب کا 12اضلاع جہلم،میانوالی،اٹک،مظفرگڑھ،چکوال،بھکر،راولپنڈی،راجن پور،لیہ،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان اورچنیوٹ میں3 سے 13 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اوران اضلاع کے تعلیمی ادرے 14 جنوری 2022 کو دوبارہ کھلیں گے۔