سلامتی کونسل 36

موجودہ صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں: ایران

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) ایران کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ کسی آزاد ریاست پر حملہ اور قیادت کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اپنے حملوں میں امریکا اسرائیل نے سکولز، رہائشی علاقوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، اسرائیل کی دہشت گردی کی مثالیں غزہ میں معصوم بچوں،عورتوں اور صحت کی مراکز کو نشانہ بنایا۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اپنے دفاع کا حق اقوام متحدہ کے قوانیں دیتے ہیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ایران نے خطے میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر جارحیت کیلئے دوسرے ممالک اپنی زمین نہیں دے سکتا، خود پر حملے کا جواب ایران نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بناکر کیا، اسرائیل اور امریکا نے جارحیت سے آزاد ریاست پر حملہ کیا۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک سے برادارنہ اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ایران نے تاحال آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا، دشمن اس پر جھوٹ بول رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں