عطا اللہ تارڑ 43

موجودہ صورتحال میں سنسنی پھیلانا ملک کی خدمت نہیں، ویوز کیلئے دو ممالک کے تعلقات پر منفی وی لاگ نقصان دہ ہو سکتا ہے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں سنسنی پھیلانا ملک کی خدمت نہیں، ویوز کے لئے دو ممالک کے تعلقات پر منفی وی لاگ نقصان دہ ہو سکتا ہے، ہمارے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے، خطے کے ملکوں کے ساتھ ہمارے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے دوران دفتر خارجہ کا کلیدی کردار رہا ہے، ہمارے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، خارجہ پالیسی کے بارے میں سوشل میڈیا پر غیر ضروری تبصرے نقصان دہ ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان سب سے پہلے ہے، پاکستان کی واضح پالیسی رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ ویوز کے لئے دو ممالک کے تعلقات پر منفی وی لاگ نقصان دہ ہو سکتا ہے، پاکستان کا دنیا میں ایک مقام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سنسنی پیدا کر کے ویوز لینا نقصان دہ ہے، موجودہ صورتحال میں سنسنی پھیلانا ملک کی خدمت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں