ڈیرہ غازی خان (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کوفوری طورپرمستعفی ہوجاناچاہیئے،موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، جعلی حکومت کوجتنی جلدی گھربھیجیں،ملک کوفائدہ ہوگا، یہ تاثرغلط ہے کہ مریم نواز،شہبازشریف اکٹھے جلسے میں شرکت نہیں کرتے۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ حکومت کوفوری طورپرمستعفی ہوجاناچاہیئے،موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، ملک میں حالات معمول پرنہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کوجتنی جلدی گھربھیجیں،ملک کوفائدہ ہوگا، یہ تاثرغلط ہے کہ مریم نواز،شہبازشریف اکٹھے جلسے میں شرکت نہیں کرتے،مریم نوازپارٹی کی مرکزی رہنماءکی حیثیت رکھتی ہیں۔