کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) معروف اداکار فیروز خان نے موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ موت بدترین چیز نہیں ہے، سب سے بری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے۔اداکار نے کہا کہ سب سے بری چیز نیک اعمال کے بغیر مرنا ہے، توبہ کیے بغیر مرنا ہے، اپنے دل کو اللہ سے جوڑے بغیر مرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بری چیز اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارے بغیر مرنا ہے، ایسی حالت میں مرنا جو اللہ تعالی کو ناپسند ہے۔فیروز خان نے مزید کہا کہ اس حالت میں موت آنا سب سے برا ہے۔ اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے اور انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی یہ اسٹوری تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔









