مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر41.65ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 490فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 7.058ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اگست میں موبائل فونز کی درآمدات پر22.042ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوجولائی میں 19.61ملین ڈالرا ورگزشتہ سال اگست میں 4.38ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں موبائل فونزکی درآمدات پر 139.79ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ٹیلی کام شعبہ کی مجموعی درآمدات کاحجم 363.33ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔