اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ منحرف اراکین کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کیلئے ریفرنسز دائر کیے جا چکے، پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی ممبران کے نام واپس لیتا ہوں۔عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ وفاق، صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سیزیادہ ووٹ ملے، اسی تناسب سیقومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر خواتین، اقلیت ارکان کو نامزد کیا گیا۔
عمران خان کا مراسلے میں کہنا ہے کہ غیر ملکی سازش کے باعث پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی، امپورٹڈ اور غیر آئینی طریقے سے بنائی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 11 اپریل کو قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے مستعفی ہوچکی ہے۔