کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان کی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہیں۔
ایمن خان اور منال خان 23 سال کی ہو گئی ہیں، گزشتہ شام اِن اداکار بہنوں کی جانب سے اپنی سالگرہ منائی گئی اور 23 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔اس دوران اِن دونوں بہنوں کے شوہروں سمیت قریبی دوست و رشتہ دار بھی موجود تھے۔ایمن اور منال خان کے کیک کاٹتے اور سالگرہ انجوائے کرتے ہوئے کی متعدد ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جنہیں اِن دونوں کے فالوورز و مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔