شیخ رشید احمد 284

ملکی سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف کے خاندانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ،شیخ رشید

اوکاڑہ(ر پورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملکی سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف کے

خاندانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اب ان کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھول رہے ہیں.

تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کئے جا رہے ہیں ریلوے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ایم ایل ون

منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی ہے اس کے معیشت پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے عمران خان کو پانچ

سال تک کو ئی نہیں ہٹا سکتا یہ جتنی بھی اے پی سی بلوالیں عوام کے ہاتھوں یہ گوگ بری طرح پٹ چکے ہیں .

ان خیالات کااظہارانہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں احمد الغنی محسن محمود چوہدری اور شیخ گلفام علی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے

کیاشیخ رشید احمد نے کہاکہ ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایم ایل ون ایشیا کا واحد منصوبہ ہے جس میں آٹو میٹک سگنل

سسٹم ہوگا، 30 اگست سے پہلے ایم ایل ون کا ٹینڈر ہوجائے گا، ایم ایل ون پر تمام کاموں کو بند کردیا گیا ہے،

عثمان بزدار کی نیب میں طلبی پر شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن خوفناک جرم ہے اس کی معافی نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی

کا کوئی وزیر کرپشن کر رہا ہے،نیب کسی کو اس لئے نہیں بلاتا کہ اسے عہدے سے ہٹایا جائے، نیب کئی لوگوں کو بلا کر چھوڑ

بھی دیتا ہے، کوئی بھی آدمی شکایت دے کرکسی کو بھی بلا سکتا ہے۔ عمران خان کو سپریم کورٹ نے دیانت دار کہا ہے

تو پھر نیب انہیں کیوں بلوائے گا،وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کو آٹے

اور چینی کی قیمتوں کا پتہ ہے وہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی کی جائے، اب گندم اور چینی درآمد کی جارہی ہے.

اور اس پر سبسڈی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ کہاں گئی اپوزیشن کی اے پی سی،14، 15 اگست کو محرم شروع ہوجائے گا،

میں ان دنوں میں نئی ٹرینیں نہیں چلارہا اور یہ تحریک چلانے جا رہے ہیں، جب ان کو رات کو سمجھاتے ہیں تو انہیں

دن میں سمجھ آجاتا ہے۔ یہ بھی وقت آنا تھا کہ کراچی کے نالے مرکز کو صاف کرنے تھے،

یہ کسی بھی حکومت کے لئے اچھی بات نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں