اسٹیٹ بینک 25

ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 284.21ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.35فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 375.29ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا.

اکتوبرمیں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 71.81ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 72ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 100.76ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کامجموعی حجم 856.58ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملکی برآمدات کامجموعی حجم 10.630ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10.424ارب ڈالرتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں