پاکستان 51

ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی،درآمدات میں اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 18.19 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 19.58 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ جنوری میں ملکی برآمدات کا حجم 3.061 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 2.95 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔دسمبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2.26 ارب ڈالر تھا جو جنوری میں بڑھ کر 3.061 ارب ڈالر ہوگیا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 40.23 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 36.77 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری میں 5.86 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال جنوری کے 5.86 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.4 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 22.038 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 17.18 ارب ڈالر کے مقابلے میں 28.2 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر میں تجارتی خسارے کا حجم 2.72 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 2.91 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں