محمود خان

ملکی آئین مذہبی اقلیتوں کے مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے‘ محمود خان

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملکی آئین مذہبی اقلیتوں کے مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے‘مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، حضرت عیسٰی علیہ السلام کا پیغام پیار محبت، امن، بھائی چارہ اور رواداری کا پیغام ہے۔

انہوں نے کرسمس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کی مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہو۔محمود خان نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، حضرت عیسٰی علیہ السلام کا پیغام پیار محبت، امن، بھائی چارہ اور رواداری کا پیغام ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ملکی آئین مذہبی اقلیتوں کے مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے، موجودہ حکومت ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہا ہے، پوری قوم ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو ہر لحاظ سے یقینی بنا رہی ہے۔