یوٹیلیٹی اسٹورز

ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام پریشان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام پریشان ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ گھی کی دستیابی کے مسائل مختلف وینڈرز کی ایل سیز نہ کھلنے سے ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث بھی اشیاء کی دستیابی میں تاخیر ہوئی تاہم اب وزرات خزانہ نے 6 ارب سے زائد کے فنڈ ریلیز کر دیے ہیں .

جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کے اکاؤنٹ میں فنڈ آئندہ ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔