اسپیکر قومی اسمبلی 183

ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خواندگی کی شرح میں اضافہ ناگزیر ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خواندگی کی شرح میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواندگی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ شرح خواندگی میں اضافے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شرح خواندگی کے تناسب میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، ملک میں تعلیم کا فروغ اور شرح خواندگی کو سو فیصد تک لانا موجودہ حکومت کا وژن ہے ، ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا ، حکومت کی طرف سے ملک میں یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ قابل ستائش ہے ، یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ شرح خواندگی میں اضافے میں معاون ثابت ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں شرح خواندگی میں اضافے پر توجہ نہیں دی گئی ، موجودہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کا شمار خواندگی کی شرح میں سر فہرست ممالک میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں