فردوس عاشق اعوان 179

ملک کو کمزور کرنا دشمنان پاکستان کا ایجنڈا ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنا دشمنان پاکستان کا ایجنڈا ہے، انشااللہ عوامی تعاون کے ساتھ ہر سازش ناکام بنائینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاالہ الا اللہ کے نام پر بنا، پاکستان کو کمزور کرنا، انتشار پھیلانا اور ہمیں تقسیم کرنا دشمنان پاکستان کا مخصوص ایجنڈا ہے، کچھ مذہبی رہنماں اور شرارتی سیاستدانوں کو اس تشویشناک صورتحال میں پہیہ جام ہڑتال سوجھ رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ افسوس کہ ہمارے کچھ نادان دوست ارادی یا غیرارادی طور پر دشمن کا آلہ کار بن رہے ہیں، ملک کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں