فواد چوہدری

ملک کو خوشحال بنانے کیلئے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو خوشحال بنانے کیلئے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے، وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام نوجوان کاروباری افراد کو قرضوں اور مہارت پر مبنی تربیت کی فراہمی کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل ڈسکہ کے صدر افنان علی ساہی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مقامی و بین الاقوامی منڈیوں میں افرادی قوت کا حصہ بنانے کے لئے اور مختلف ہنر سکھانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام نوجوان کاروباری افراد کو قرضوں اور مہارت پر مبنی تربیت کی فراہمی کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد اور ملک کو خوشحال بنانے کے لئے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل ڈسکہ کے صدر نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مالی قرضوں اور ہنر کی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔

ملاقات میں افنان علی ساہی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو پی ٹی آئی یوتھ ونگ ڈسکہ کے کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جو وفاقی وزیر اطلاعات نے قبول کرلی۔