47

ملک کو آگے لے جانے کیلئے ”رائٹ مین رائٹ جاب ” کافارمولہ اپنانا پڑے گا’ شگفتہ اعجاز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ جب تک ہم ”رائٹ مین رائٹ جاب ” کے فارمولے کو نہیں اپنائیں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، ہمارے ہاں ہر شعبے میں زیادہ تر منظور نظر لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے جس کی وجہ سے حالات بھی سب کے سامنے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کرئیر میں بہت سارا کام کراچی میں کیا ہے اس لئے میرے پرستار یہ سمجھتے ہیں کہ میرا تعلق کراچی سے ہے ، میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اس کے بعد میری کوئی شناخت ہے .

میں گجرات میں پیدا ہوئی اورمیری مادری زبان پنجابی ہے لیکن میں نے شوبز کرئیر میں زیادہ کام کراچی میں کیا ۔اب تک جتنا بھی کام کر چکی ہوں اس سے مطمئن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عروج زوال ، غم خوشی زندگی کاحصہ ہیں اس لئے انسان کو اپنے حواس کو مضبوط رکھنا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں