اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے قانون وانصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں بے لاگ احتساب کا عمل جاری رہے گا ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے عدالتوں کے گھیراو جلاو کی دھمکی دے رہے ہیں ملک کی عدلیہ آزاد ہے کسی کی دباو میں نہیں آئے گی حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا بھی اور سابقہ حکومتوں میں ملک کو لوٹنے والوں کا یکساں احتساب ہورہا ہے ، اچھی کارکردگی کے حامل سرکاری عہدیداروں کو انعام سے نوازا جائے گا بری کارکردگی کے حامل سرکاری عہدیداروں کا احتساب کیا جائے گا
پیر کے روز اسلام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ہر شعبے میں اصلاحات کاعمل جاری ہے جوڈیشل ریفارمز سے سستا انصاف فراہم ہوگا انہوںنے کہا کہ پہلے پٹواریوں کلرکوں کا احتساب ہوتا تھا اور خبریں بنتی تھی لیکن عمران خان کی حکومت آنے کے بعد بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا جب ان کے پاس عدالت کے سامنے کہنے کو کچھ نہیں رہا تو ملک سے فرار ہوئے اب وہ دوبارہ عدلیہ کے گھیراو¿ جلاو¿ کی دھمکیاں دہے رہے ہیںیہ ملک کسی کی باپ کی جاگیر نہیں
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ صرف اپوزیشن کا احتساب ہورہا ہے بلکہ حکومت میں موجود افرادکا بھی بے لاگ احتساب ہورہا ہے اس سے ملک میں گڈ گورننس آئیگی اور معاشرہ کرپشن فری ہوگا ،احتساب کو ناکام کرنے والے بے پارکی اڑا رہے ہیں اگر احتساب نہ ہوا ہوتا تو لوگ ملک سے فرار نہ ہوتے اور سوشل میڈیامیں اپنے من پسند افراد کے سامنے بھاشن نہ دیتے بنتے ملک کے اندر آکر عدلیہ کے سامنے اپنا دفاع کرتے ملک میں عدلیہ آزاد ہے اس پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں
انہوںنے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی جانب سے انصاف کارڈ ایک سنہری عمل ہے جو لوگ بڑی بڑی ہسپتالوں میں جانے کا خواب دیکھتے تھے وہ دس لاکھ روپے سے اپنا علاج فوری طور پر کراسکتے ہیں یہ سہولت امریکہ اور یورپ میں چند مخصوص لوگوںکو ہی میسر تھی عام عوام نہیں،لیکن عمران خان کی حکومت نے ہر خاندان دس لاکھ روپے کی علاج معالجے کی سہولت فراہم کرکے انقلابی اقدام اٹھایا ہے ۔