یوریا 41

ملک میں یوریا کی فروخت میں رواں سال کے پہلے دو ماہ میں کمی،ڈی اے پی کی فروخت میں اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں یوریا کی فروخت میں رواں سال کے پہلے دو ماہ میں کمی اور ڈی اے پی کھادکی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا فروری کے دوران ملک میں 468000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے۔ فروری میں ملک میں 250000 ٹن یوریا کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال فروری کے 347000 ٹن کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے۔

جنوری کے مقابلے میں فروری میں یوریا کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک میں 118000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں ڈی اے پی کی فروخت کا حجم 79000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے 40000 ٹن کے مقابلے میں 97 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں