چینی کی قیمتوں

ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2روپے 32پیسے فی کلو اضافہ

لاہو (رپورٹنگ آن لائن) ملک میں چینی مزید 2روپے 32پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196روپے جبکہ اوسط قیمت 184روپے 92پیسے فی کلو ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ ہوا.

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182روپے 60پیسے فی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72پیسے فی کلو تھی۔