موٹرسائیکلز 33

ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن) ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں موٹرسائیکلز کے 747738 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 563207یونٹس کے مقابلے میں 33فیصد زیادہ ہے۔نومبرمیں ملک میں 163007یونٹس موٹرسائیکلز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جواکتوبرکے 161607یونٹس کے مقابلے میں ایک فیصد اور گزشتہ سال نومبر117340یونٹس کے مقابلے میں 39فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 15040یونٹس تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14957یونٹس کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ نومبرمیں 2746یونٹس تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اکتوبر3876یونٹس کے مقابلے میں 29فیصد کم اور گزشتہ سال نومبرکے 3144یونٹس کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں